غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 30 مارچ 2018ء سے غزہ کی پٹی میں جاری تحریک حق واپسی کے شہداء کی تعداد 176 ہوگئی ہے۔ ان میں کئی فلسطینی شہداء بھی شامل ہیں جن کے جسد خاکی اسرائیلی فوج نے قبضے میں لے رکھے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق قبضے میں لیے گئے شہداء کے جسد خاکی کے علاوہ دیگرÂ شہداء حق واپسی کی تعداد 176 ہوگئی ہے جب کہ 18 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔Â ہزاروںÂ فلسطینی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد مہیا کی گئی جب کہÂ کئی ہزار کو علاج کے لیے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کی تحویل میں موجود شہداء کے جسد خاکی 8 بتائے جاتے ہیں۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہداء میں 27 بچے، 3 خواتین، دو صحافی، طبی عملے کے ارکان اور تین معذور بھی شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے بچوں کی تعداد 3540 اور خواتین کی تعداد1728 ہے۔ 417 شدید زخمی ہیں اور 4293 کو درمیانے درجےÂ Â اور 13 ہزار 296 کومعمولی درجے کے زخم آئے ہیں۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ 30 مارچ کے بعد اسرائیلی فوج کے پرامن مظاہرین پرحملوں میں4508Â گولیاں لگنے،529Â دھاتی گولیاں لگنے،7500 آنسوگیس کی شیلنگ اور 5379 تشدد کے دیگر حربوںÂ سے زخمی ہوئے ہیں۔
Â