قاہرہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قاہرہ میں فلسطینی سفارت خانے کے مطابق سابق فلسطینی لیڈر یاسرعرفات مرحوم کی ہمشیرہ اور فلسطینیوں میں ’انقلابی خاتون‘ کے لقب سے مشہور خدیجہ عرفات انتقال کرگئیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خدیجہ عرفات شہید یاسرعرفات کی ہمشیرہ اب ہم میں نہیں رہی ہیں۔ان کی نماز جنازہ قاہرہ میں ادا کی گئی جس میں مقامی شخصیات اور فلسطینیوں کی بڑی تعداد شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں ہلال احمر فلسطین کے قاہرہ میں واقع قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
مرحومہ سنہ1994ء میں فلسطینی قوم کے لیے فلاحی خدمات میں پیش پیش رہی ہیں۔ علالت کے بعد کچھ عرصہ پیشتر انہیں مصر کے شہر اسکندریہ منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کئی ماہ تک زیرعلاج رہیں۔۔
فلسطینی اخبارات کے مطابق خدیجہ عرفات شہید یاسرعرفات کی اکلوتی ہمشیرہ تھیں۔ وفات کے وقت ان کی عمر 86 سال تھی۔
خیال رہے کہ یاسرعرفات سنہ 2004ء کو فرانس کے کلارما اسپتال میں 75 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔