مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) جُمعہ کوسیکڑوں فلسطینی شہریوں نے صیہونی حکام کی طرف سے مسماری کے حربے کا سامنا کرنے والے فلسطینی قصبے ’الخان الاحمر‘ میں نماز جمعہ ادا کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خان الاحمر میں جمعہ کے فلسطینی خطیب نے صیہونی ریاست کے مظالم پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ صیہونی ریاست فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد 40 ہزار تک کرنے کی سازش کررہی ہے۔ اس کےعلاوہ مقبوضہ بیت المقدس کو ہم سے چھینا جا رہا ہے۔ القدس کو معالیہ ادومیم کے ساتھ جوڑ کرشہر کا نقشہ تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔انہوں نے الخان الاحمر کے فلسطینی باشندوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ الخان الاحمر کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی صہیونی سازشیں بری طرح ناکام ہوں گی۔