رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انیس جولائی سے اکتیس جولائی کے درمیان صیہونی عدالتوں سے 49 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں سنائی گئیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کے مندوب محمود الحلبی نے بتایا صیہونی بعض فلسطینیوں کو چار اور بعض کو چھ ماہ قید کی سزائیں سنائی گئیں۔کلب کا کہنا ہے کہ انتظامی قید کی سزائیں پانے والوں میں 17 سالہ لیث ابوخرمہ نامی ایک بچہ بھی شامل ہے جسے تین ماہ کی اضافی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ وہ 20 ستمبر2017ء سے اسرائیلی جیل میں ہے۔
انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ 20 فلسطینی کئی ماہ پہلے ہی انتظامی قید کی سزائیں کاٹ چکے ہیں۔
خیال رہے کہ صیہونی زندانوں میں 6500 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 6 بچیوں سمیت 63Â خواتین، 350 بچے اور فلسطینی پارلیمنٹ کے نو ارکان شامل ہیں۔ ان میں 700 فلسطینی مریض ہیں جو صیہونی ریاست کی مجرمانہ غفلت کا شکار ہیں۔