نواکشوط (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی مرکزی قیادت پر مشتمل اعلیٰ اختیاراتی وفد افریقی ملک اسلامی جمہوریہ موریتانیہ کے کامیاب دورے کے بعدÂ واپس لوٹ گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس رہنما اسامہ حمدان کی قیادت میں جماعت کا اعلیٰ اختیاراتی وفد گذشتہ ہفتے موریتانیہ کے سرکاری دورے پر گیا تھا۔ وفد میں حماس کے ترجمان سامی ابو زھری بھی موجود تھے۔اس دورے کے دوران انہوں نے موریتانیہ کی سیاسی قیادت سمیت دیگر مقامی رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور سماجی رہنماؤں سے ملاقات کی۔
موریتانیہ کی اپوزیشن رہنما ڈاکٹر محمد ولد مولود سمیت دیگر رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، مسئلہ فلسطین کو درپیش خطرات اور امریکا کی طرف سے تجویز کردہ نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کے خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر حماس کے وفد نے موریتانیہ کے صدر محمد ولد عبدالعزیز اور دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ حماس نے موریتانیہ کی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کی جدو جہد کا خیرمقدم کیا۔