رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے نزدیک ایک صیہونی بستی میں جمعرات کے روز چُھرے سے حملہ کر ایک صیہونی آباد کار کو ہلاک اور دو کو شدید زخمی کر دیا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق یہ واقعہ آدم نامی بستی کے ایک گھر میں پیش آیا اور حملہ آور فلسطینی کو شہید کر دیا گیا۔اسرائیلی میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ دونوں اسرائیلی زخمیوں کو بیت المقدس میں ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ادھر فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ رام اللہ کے جنوب میں فائرنگ کر کے ایک فلسطینی شہری کو شہید کر دیا گیا تاہم ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔