• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 8 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اسیر خضر عدنان کی 24 ویں بار اسرائیلی فوجی عدالت میں پیشی

جمعرات 26-07-2018
in فلسطین
0
0Pala11579
0
SHARES
0
VIEWS

جنین (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات)           اسرائیل کی ’سالم‘ فوجی عدالت نے اسلامی جہاد کے  زیرحراست رہنما خضر عدنان محمد موسیٰ کی مدت حراست میں مسلسل 24 ویں بار توسیع کرتے ہوئے انہیں 8 اگست تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے حضر عدنان آٹھ سال اسرائیلی زندانوں میں قید وبند کی صعوبتیں جھیل چکے ہیں۔ انہیں عدالت میں پیشی سے تین روز قبل صحرائی جیل ریمون سے انتہائی تکلیف دہ سفر میں عدالت لایا گیا۔ صیہونی فوج نے ان کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اور پاؤں میں بیڑیاں ڈال رکھی تھیں۔

خیال رہے کہ الشیخ خضر عدنان کی پیدائش سنہ 1978ء کی ہے اور وہ شادی شدہ اور چھ بچوں کے باپ ہیں۔ انہیں صیہونی فوج ماضی میں بار بار گرفتار کرتی رہی ہے۔ ان پر اسلامی جہاد سے وابستگی اور اسرائیل کے خلاف مزاحمتی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔

ظالمانہ انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج طویل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینیوں میں الشیخ خضر عدنان بھی شامل ہیں جنہوں نے کچھ عرصہ پیشتر 66 دن مسلسل بھوک ہڑتال کی تھی جس کے بعد صیہونی انہیں رہا کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.