• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی باشندہ ہونے پر ’شرمندہ‘ ہوں: اسرائیلی موسیقار

بدھ 25-07-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala11576
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے ایک عالمی شہرت یافتہ موسیقار ڈینیل پارنبویم نے اسرائیل کو یہودیوں کا قومی ملک قرار دینے کے قانون کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اسرائیل کا شہری ہونے پر فخر نہیں بلکہ شرمندگی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ موسیقار کا کہنا ہے کہ میں اسرائیلی ہونے پر کیوں شرمندگی محسوس نہ کروں۔ آزادی کے 70 سال کے بعد ہماری حکومت نے ایک شرمناک قانون منظور کیا ہے جس نے مساوات اور عالمی اصولوں نسل پرستی اور فرقہ پرستی میں تبدیل کردیا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے سخت صدمہ ہے کہ میں ایک ایسے ملک میں ہوں جسے یہودیوں کا قومی وطن قرار دیا گیا ہے۔ میں نے آج سے 14 سال قبل جو سوالات اٹھائے تھے آج بھی وہی دوبارہ اٹھا رہا ہوں کیا ہم آزادی کی دستاویز اور وعدوں کے درمیان پائے جانے والے خلاء کو پر کرسکتے ہیں۔ کیا دوسری قوم پر قبضہ آزادی کے اصول کے مطابق ہے۔ کیا کوئی قوم اپنی آزادی کے لیے دوسری قوم کی آزادی سلب کرسکتی ہے؟۔

اسرائیلی موسیقار نے سوشل میڈیا پر پوسٹ ایک بیان میں لکھا کہ سنہ 2004ء کے بعد آج تک زمینی حالات میں کوئی مثبت تبدیلی نہیں آئی۔ عرب شہریوں کواسرائیل میں دوسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے اور یہ اپارتھائیڈ اور نسل پرستی کا واضح ثبوت ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی کنیسٹ نے ایک نیا اور متنازع قانون منظور کیا ہے جس میں اسرائیل کو صرف یہودیوں کا  قومی ملک قرار دے کردیگر اقوام کے حقوق کی نفی کی ہے۔ اسرائیل کے اس نسل پرستانہ قانون کی عالم اسلام اور عالمی برادری کی طرف سے شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی باشندہ ہونے پر ’شرمندہ‘ ہوں: اسرائیلی موسیقار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.