• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 6 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

’صیہونی قومیت‘ کا اسرائیلی قانون بین الاقوامی قوانین کی پامالی ہے: تیونس

جمعرات 26-07-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala5889
0
SHARES
0
VIEWS

تیونس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تیونس کی پارلیمنٹ نے اسرائیلی کنیسٹ کی جانب سے اسرائیل کو صیہونیوں کا قومی وطن قرار دینے کے متنازع قانون کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تیونس کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الناصر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’کنیسٹ‘ کی طرف سے اسرائیل کو صیہونیوں کا قومی وطن قرار دینا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس قانون کی منظوری کے بعد اسرائیل ایک نسل پرست ریاست کے طور پر ابھرے گا۔ اس طرح کے قوانین موجودہ مروجہ جمہوری اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس قانون کی منظوری کے ذریعے فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت سمیت ان کے دیرینہ حقوق اور مطالبات کی نفی کردی گئی ہے۔

محمد الناصر نے مزید کہا کہ تیونس کی حکومت، پارلیمنٹ اور عوام سب اسرائیلی کنیسٹ کے صیہونی قومیت کے قانون کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جاری جد و جہد کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ القدس پر اسرائیل کا قبضہ غیرقانونی اور باطل ہے۔ القدس صرف آزاد اور خود مختار فلسطینی مملکت کا دارالحکومت بنے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ایک متنازع آئینی بل کی منظوری دی گئی تھی جس کے تحت اسرائیل کو دنیا بھر کے یہودیوں کا قومی وطن قرار دے کر غیراعلانیہ طور پر ارض فلسطین میں فلسطینی قوم کے وجود سے انکارکیا گیا تھا۔ بل کی حمایت میں 62 اور مخالفت میں 55 ارکان نے ووٹ ڈالا۔ آئندہ ہفتے اس بل پر دوسری اور تیسری رائے شماری ہوگی جس کے بعد اسے نافذ العمل کردیا جائے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.