غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی جانب سے 14 مئی کو غزہ کی پٹی میں ریاستی دہشت گردی کی کارروائی میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی شہری جام شہادت نوش کر گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی کے مشرقی علاقے جبالیا میں 14 مئی کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی 26 سالہ مجد سھیل محمد عقیل کئی ہفتے موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد جام شہادت نوش کرگیا۔خیال رہے کہ 30 مارچ کو غزہ کی مشرقی سرحد پر شروع ہونے والی تحریک حق واپسی کے دوران اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 155 ہوگئی ہے۔
ان میں بڑی تعداد 14 مئی کے روز اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں جام شہادت نوش کر گئی تھی۔ صیہونی فوج نے8 شہداء کے جسد خاکی بھی قبضے میں لے رکھے ہیں۔