نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اپنے پانچ بیٹے آزادی فلسطین پر نثار کرنے والی ایک بہادر فلسطینی ماں ام مھیوب بھی چل بسیں اوران کی روح بھی شہید بیٹوں کے پاس پہنچ گئی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے مشرق میں قائم بلاطہ پناہ گزین کیمپ کی رہائشی فاطمہ ابو لیل المعروف ام مھیوب کل اتوار سات جولائی کو خالق حقیقی سے جا ملیں۔خیال رہے کہ ام لیل پانچ شہید بیٹوں کی ماں ہیں۔ بیس سال میں ان کے پانچ بیٹے خالد، حسنی، سمیر، محمد اور مھیوب یکے بعد دیگر اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہوئے۔ ایک بیٹا حسین ابو الیل 16 سال سے پابند سلاسل ہے اور اسے پانچ بار عمر قید اور 50 سال اضافی قید کی سزا کاÂ سامنا ہے۔
فلسطین کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے بہادر فلسطینی رحلت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گذشتہ روز اس کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ام مھیوب کو اپنے پانچ بیٹے اللہ کی راہ میں شہید کرانے پر فلسطین میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔