نواکشوط (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مرکزی رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت صیہونی اور امریکیوں کی جانب سے ملی بھگت سے تیار کی گئی ’صدی کی ڈیل‘ کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ صدی کی ڈیل صرف فلسطینی قوم نہیں بلکہ پوری مسلم امہ کے خلاف سازش ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق موریتانیہ کے دارالحکومت نواکشوط میں ایک تقریب سے خطاب میں اسامہ حمدان نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنے عزم اور ارادے کے ذریعے صدی کی ڈیل جیسی سازشوعں کو ناکام بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ صدی کی ڈیل بری طرح ناکام ہوگی۔ یہ سازش 16 مئی 1916ء کو فرانس اور برطانیہ کے درمیان طے پائے ’سائس پیکو‘ معاہدے کے مطابق مشرق وسطیٰ کے نقشے میں تبدیلیاں لانا ہے۔ حماس اور فلسطینی قوم دنیا کی کسی طاقت کو ایسی سازشوں کو کامیاب بنانے کا موقع نہیں دے گی۔
اسامہ حمدان نے القدس پر صیہونی ریاست کے غاصبانہ قبضے اور امریکی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پوری امت کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے قضیہ فلسطین کے حوالے سے افریقی ممالک بالخصوص موریتانیہ کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ افریقی ممالک نے اسرائیلی جرائم کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کی اور فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کیا ہے۔
خیال رہے کہÂ تیسری سالانہ القدس افریقی کانفرنس کا آغاز کل ہفتے کے روز موریتانیہ کے دارالحکومت نواکشوط میں ہوا۔ اجلاس میں 17 ممالک کے مندوبین، حماس اور سابق فلسطینی اسیران کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔