• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صیہونی جنگی قیدیوں کو مُفت میں رہا نہیں کریں گے: خلیل الحیہ

ہفتہ 21-07-2018
in حماس
0
0Pala6342
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن اور جماعت کے مرکزی رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کو مفت میں رہا نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سنہ 2011ء کی طرز کی قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل ممکن ہے۔ 2011ء کی ڈیل میں اسرائیل کے ایک جنگی قیدی گیلاد شالیت کے بدلے میں ایک ہزار پچاس فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے آزاد کرایا گیا تھا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے شہید رکن عبدالکریم رضوان کی نماز جنازہ اور جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوجی ھدار گولڈن اور شاؤل ارون کو جنگی قیدی بنائے چار سال ہوچکے ہیں۔ انہیں مفت میں رہا نہیں کیا جائے گا بلکہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں اس کی منہ مانگی قیمت وصول کریں گی۔

حماس رہنما کا کہنا تھا کہ غزہ کی مشرقی سرحد سے فلسطینیوں کے کاغذی آتشی جہازوں اور گیسی غباروں نے صیہونی ریاست کے کھوکھلے پن کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔ صیہونی دشمن جو ہرطرح کے اسلحہ سے لیس ہے اور فلسطینی قوم کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کررہا ہے کمزور اور ناتواں فلسطینیوں کے کاغذی جہازوں کے سامنے بے بس ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی پر مزید پابندیاں عاید کرکے حماس اور فلسطینی قوم کو بلیک میل کرنا چاہتا ہے مگر حماس کسی صورت میں اپنے اصولی موقف سے دست بردارنہیں ہوگی۔

ڈاکٹر الحیہ نے صیہونی ریاست کے خلاف فلسطینی قوم کے عزم وثبات کو سراہا اور کہا کہ اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے والے عرب ممالک فلسطینی قوم کے عزم سے سبق سیکھیں۔ ہم اپنی منزل کے حصول تک مسلح جدو جہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس قومی مفاہمت کے حوالے سے مصر کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کو قبول کرنے کو تیار ہے۔ ہم نے قومی مفاہمت اور قومی یکجہتی کے لیے ہمیشہ لچک دکھائی ہے۔ دوسرے فریقوں کو بھی ایسی ہی لچک کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی جنگی قیدیوں کو مُفت میں رہا نہیں کریں گے: خلیل الحیہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.