عمان (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے ایک مشیر محمود الھباش کو اردن کے دارالحکومت عمان میں منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران اس وقت مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب انہو نے غزہ کی پٹی پر برسنے کی کوشش کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس موقع پر ایک خاتون صحافی نے محمود الھباش کے بیان پر اعتراض کیا تو انہوں نے امریکی امن اسکیم ‘صدی کی ڈیل‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے غزہ کے عوام اور حماس کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ تاہم اردنی خاتون صحافی کی طرف سے بھرپور اور مدد گفتگو پر فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔یہ کانفرنس اردن کی الوسط اسلامی جماعت کے زیراہتمام منعقد کی گئی تھی۔ اردنی صحافیہ کے سوال پر سیمینار کے منتظمین نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور صحافیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ کانفرنس سے نکل جائے تاہم اس نے بہادری اور جرات کے ساتھ الھباش کی نکتہ چینی کا جواب دیا اور کہا کہ اسے کسی بھی لیڈر کی غیرمعقول بات کا جواب دینے کا حق ہے۔