غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے غزہ کے مشرقی علاقے میں فلسطینیوں کے ایک گروپ پر بغیر پائلٹ کے ڈرون طیارے سے بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ میں التفاح کالونی میں فلسطینیوں کے ایک گروپ کو بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہوگئے۔اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والے دونوں شہریوں کو غزہ کے شمال میں نڈونیشی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی کی سرحد سے گیسی غبارے پھینکنے والے فلسطینیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا ہے۔