• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 8 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اسیر کی 45 دن سے جاری بھوک ہڑتال، حالت تشویشناک

بدھ 18-07-2018
in فلسطین
0
0Pala11334
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے کلب برائے اسیران کے مطابق اسرائیلی جیل میں مسلسل 45 دن سے انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی نوجوان  حسن شوکہ کی حالت تشویشناک ہوچکی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کے مندوب نے گذشتہ روز بتایا کہ اس نے ’الرملہ‘ جیل اسپتال میں حسن شوکہ سے ملاقات کی ہے۔ وہ زیادہ تر بے ہوشی کے عالم میں رہتا ہے اور نقل وحرکت بند کردی ہے۔

فلسطینی مندوب نے بتایا کہ حسن کو وہیل چیئرپر اس کے بستر تک لایا جا رہا ہے اور وہ اپنا وزن 30 کلو گرام تک کھو چکا ہے۔

خیال رہے کہ اسیر حسن شوکہ نے ڈیڑھ ماہ قبل اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست میں توسیع کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ صیہونی حکام دانستہ طورپر اس کی قید میں توسیع اور بھوک ہڑتال میں لاپرواہی برت رہے ہیں جس کے نتیجے میں اسیر کی حالت تشویشناک حد تک خراب ہوگئی ہے۔

حسن شوکہ کو اسرائیلی فوج نے 28 اگست 2017ء کو حراست میں لیا تھا۔ اسے بغیر کسی الزام کے چھ ماہ کے لیے انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل کردیا گیا۔ اس نے گذشتہ برس 11 اکتوبر کو بھی انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی تھی جو  اکتوبر کو بھی انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی تھی جو 35 دن تک جاری رہی۔ حسن شوکہ کو یقین دلایا گیا کہ اسے رہا کردیا جائے گا مگر اس کے باوجود اس کی قید میں مزید چھ ماہ کی توسیع کردی گئی۔ اس نے تین جون 2018ء کو دوبارہ بھوک ہڑتال شروع کر دی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.