• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

’مزاحمت دہشتگردی نہیں‘غزہ اور تہران میں کانفرنس کاایک ساتھ آغاز و اختتام

بدھ 18-07-2018
in غزہ
0
0Pala11519
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ’مزاحمت اور تحریک آزادی دہشت گردی نہیں‘ کے عنوان سے فلسطین کے علاقےغزہ اور ایران کے دارالحکومت تہران میں کانفرنس ایک ساتھ شروع ہونے کے بعد کل سوموار کی شام اختتام پذیر ہوگئی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’تر بارود/ مزاحمت دہشتگردی نہیں‘ کے عنوان سے تہران اور غزہ میں ایک ساتھ کانفرنسوں کا آغاز ہوا۔ دونوں مقامات پر ہونے والی کانفرنسوں میں مظلوم فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی ریاستی دہشت گردی، فلسطین کی تازہ صورت حال اور فلسطینیوں کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

غزہ میں کانفرنس سے خطاب میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنما اسماعیل رضوان نے کہا کہ ان کی جماعت تحریک آزادی کے لیے مسلح جدو جہد کو ترک نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی  پٹی میں جاری تحریک حق واپسی مزاحمت ہی کا ایک حصہ ہے۔

ادھر تہران میں ہونے والی کانفرنس سے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور غزہ کی پٹی میں حماس کے صدر یحییٰ السنوار نے اپنے ریکارڈڈ پیغامات شامل کئے۔

تحریک حق واپسی اور انسداد ناکہ بندی کی سپریم کمیٹی کے چیئرمین خالد البطش نے کہا کہ فلسطینی قوم صیہونی ریاست سے پنجہ آزمائی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حق واپسی مظاہرے اور غزہ کی ناکہ بندی کا خاتمہ ان کا اولین ہدف ہے اور اسے جاری رکھا جائے گا۔

تہران میں ہونے والی کانفرنس میں سرکردہ سیاسی اور سماجی شخصیات نے خطاب کیا۔ انہوں نے فلسطین کی بندربانٹ کی امریکی صیہونی سازش ’صدی کی ڈیل‘ کے خطرات اور مضمرات سے خبردار کیا اور کہا کہ صیہونی ریاست اپنے زوال کی طرف گامزن ہے۔ صدی کی ڈیل جیسی سازشیں صیہونی ریاست کی اپنی تباہی کا موجب بنیں گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.