نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے ایک فلسطینی شہری کو مسلسل 15 سال تک جیل میں قید رکھنے کے بعد گذشتہ روز اسے رہا کر دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رہائی پانے والے 42 سالہ فلسطینی باسل سلیمان البرزوہ کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس سے ہے۔البرزوہ کو رہائی جیل سے الخلیل شہر کی الظاھریہ چیک پوسٹ پر لایا گیا جہاں اس کے اہل خانہ اور دیگر شہریوں کی بڑی تعداد استقبال کے لیے جمع تھی۔ رہائی کے بعد البرزہ نے سب سے پہلے سابق فلسطینی لیڈر یاسر عرفات شہید کے مزار پر حاضری دی۔ اس کے بعد وہ اپنے آبائی شہر نابلس پہنچے جہاں ان کے استقبال کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔
خیال رہے کہ باسل البرزہ کو اسرائیلی فوج نے 12 جولائی 2003ء کو حراست میں لیا اور اسے پندرہ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ البرزوہ تحریک فتح کے شہداء الاقصیٰ بریگیڈ سے منسلک تھے۔ گرفتاری کے بعد ان کی اکلوتی بیٹی نے جنم لیا جو اب پندرہ سال کی ہوچکی ہے۔