نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی شرپسندوں نے جمعہ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عوریف کے مقام پر فلسطینی شہریوں کی دو گاڑیوں پر پٹرول چھڑک کر انہیں نذرآتش کر ڈالا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صیہونی اشرار نے عوریف کے مقام پر پہلے گاڑیوں پر عبرانی زبان میں صیہونیوں کا قومی نشان بنایا اور فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیز نعروں کی چاکنگ کی۔ اس کے بعد گاڑیوں کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ صیہونی آباد کاروں نے عبدالعزیز شحادہ اور ایک دوسرے فلسطینی کی کاروں کو آگ لگا کر انہیں نذرآتش کر ڈالا۔
خیال رہے کہ غرب اردن میں 423 صیہونی کالونیاں قائم ہین جن میں 7 لاکھ صیہونیوں کو دنیا بھر سے لا کر آباد کیا گیا ہے۔ یہ صیہونی شرپسند کل آبادی کا 46 فی صد ہیں جنہوں نے فلسطینی آبادی کا جینا محال کر رکھا ہے۔