• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین قوم کو صیہونی ریاست کی منظم نسل کشی کا سامنا ہے: الشیخ اسماعیل نواھضہ

ہفتہ 14-07-2018
in فلسطین
0
0Pala11488
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب اور ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ اسماعیل نواھضہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کو صیہونی ریاست کی جانب سے منظم نسل کشی کا سامنا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ میں جمعہ کےاجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے ’خان الاحمر‘ سے فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنا فلسطینی قوم کی منظم نسل کشی کے مترادف ہے۔

اسماعیل نواھضہ کا مزید کہنا ہے کہ خان الاحمر کے نہتے فلسطینی باشندوں کے گھر مسمار کرنا، انہیں وہاں سے طاقت کے ذریعے بے دخل کرنا اور انہیں بدترین ظلم کے ذریعے شہر سے بے دخل کرنا منظم نسلی تطہیر ہے اور اس نسلی تطہیر کا سامنا پوری فلسطینی قوم کو ہے۔

امام قبلہ اوّل کا کہنا تھا کہ خان الاحمر کے فلسطینی باشندوں پر ان کے اپنے وطن میں زمین تنگ کردی گئی ہے۔ غزہ کی پٹی کے عوام پر بارہ سال سے  ظالمانہ محاصرہ مسلط ہے۔ فلسطینیوں کی منظم نسل کشی اور ان کی ناکہ بندی پرعالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی مسجد اقصیٰ کی زمانی اور مقانی تقسیم کی سازشیں کررہے ہیں۔ انتہا پسند صیہونی آباد کاروں کی قبلہ اوّل پر یلغار میں مسلسل اضافہ ہو چکا ہے۔ امام قبلہ اوّل نے مسجد اقصیٰ اور فلسطین کےحوالے سے اپنی سیاسی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرنے پر زور دیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطین قوم کو صیہونی ریاست کی منظم نسل کشی کا سامنا ہے: الشیخ اسماعیل نواھضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.