• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ پر اسرائیل کی شدید بم باری، فلسطینی گروپوں کا راکٹوں سے جواب

ہفتہ 14-07-2018
in غزہ
0
0Pala11486
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز غزہ پٹی کی سرحد پر واقع اسرائیلی بستیوں میں خطرے کے سائرن بجائے۔ قابض اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں نے غزہ پٹی میں مختلف اہداف کو حملوں کا نشانہ بنایا جن میں ایک سرنگ شامل ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فسلطینی مزاحمت کار گروپوں نے اسرائیلی علاقوں کی جانب 17 راکٹ داغے جن میں 5 کو اسرائیل کے آئرن ڈوم ڈیفنس سسٹم نے فضا میں ناکارہ بنا دیا جب کہ ایک راکٹ صیہونی بستی کے اندر گرا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق فلسطینیوں کی جانب سے دستی بموں کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہو گیا۔

فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ پٹی کے وسط میں البریج پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں واقع القسام بریگیڈز کے ٹھکانے میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا۔ القسام بریگیڈز فلسطینی تنظیم حماس کا عسکری ونگ ہے۔ اس کے علاوہ غزہ پٹی کے شمال میں بھی القسّام بریگیڈز کے دو دیگر ٹھکانوں پر کئی میزائل داغے گئے۔

عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر کے مشرق میں الزیتون کے علاقے میں زرعی اراضی پر متعدد میزائل داغے۔ اس کے علاوہ غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح کے مشرق میں اسرائیلی کراسنگ صوفا کے نزدیک غیر آباد زرعی اراضی کو بھی میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق فلسطینی مسلح گروپوں نے غزہ پٹی کے متوازی اسرائیلی قصبوں کی جانب 30 کے قریب مارٹر گولے اور کئی میزائل داغے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ فلسطینی حملوں کا مقصد دشمن کو اس امر پر مجبور کرنا ہے کہ وہ جارحیت روک دے۔ ترجمان کے مطابق فلسطینی قوم کا تحفظ اور دفاع قومی تقاضہ اور تزویراتی آپشن ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ پر اسرائیل کی شدید بم باری، فلسطینی گروپوں کا راکٹوں سے جواب
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.