مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ‘ایمنسٹی انٹرنیشنل’ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم کی گئی اسرائیل کی غیرقانونی بستیوں میں میں تیار ہونے والی مصنوعات کے بائیکاٹ کے حوالے سے آئرلینڈ کی پارلیمنٹ میں منظور کردہ فیصلے کو جرات مندانہ اور قابل تقلید قرار دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آئرش پارلیمان کاÂ صیہونی کالونیوں اور ان میں تیار ہونے والی مصنوعات کے بارے میں فیصلہ عالمی قوانین کے عین مطابق ہے۔ دوسرے ممالک کو بھی آئرلینڈ کی اتباع کرنا چاہیے۔‘ایمنسٹی’ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں قائم کی گئی صیہونی کالونیاں غیرقانونی ہیں اور عالمی قوانین کی رو سےان میں تیارہونے والی مصنوعات کی خریداری درست نہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی کالونیوں کی مصنوعات کی خریداری صیہونی ریاست کی توسیع پسندانہ سرگرمیوں میں مدد کرنے کے مترادف ہے۔
عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ فلسطین میں صیہونی توسیع پسندی کےاقدامات کی حوصلہ شکنی کریں۔ اسرائیل میں کار خانے لگانے والی کمپنیوں اور اداروں کا بائیکاٹ کیا جائے اور اسرائیل کے ساتھ لین دین اور تجارتی روابطہ منقطع کیے جائیں۔
خیال رہے کہ دو روز قبل یورپی ملک آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے ایک بل کی منظوری دی تھی جس کے تحت فلسطین میں قائم کی گئی صیہونی کالونیوں میں تیار کردہ مصنوعات کی درآمدات پر پابندی عائد کردی تھی۔ بل میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی صیہونی بستیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کی خریدارÂ جنیوا معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔