مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی مرکزی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو دس سال قید کی سزا کاحکم دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی جیل میں پابند سلاسل 31 سالہ فدویٰ نزیہ کامل حمادہ کو دس سال قید اور 30 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ فدویٰ حمادہ پر الزام ہے کہ اس نے ایک صیہونی آباد کار کو چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا تھا۔خیال رہے کہ اسیرہ حمادہ کو اسرائیلی فوج نے 12 اگست 2017ء کو بیت المقدس میں باب العامود کےمقام سے حراست میں لیا تھا۔ صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ حمادہ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ وسطی القدس میں ایک بس اسٹیشن میں دو صیہونی آباد کاروں کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے کے بعد فرار کی کوشش کررہی تھی۔
اسرائیلی فوج نے حمادہ کے شوہرکو بھی حراستÂ میں لیا تھا تاہم انہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا تھا۔