بیت لحم (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی آباد کاروں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں الخضر کے مقام پر ایک فلسطینی شہری کے پھلوں کے باغ میں گھس کر انگور کے 200 پھل دار پودے کاٹ کر ٹکڑےٹکڑے کردیے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی سماجی کارکن اور احمد صلاح نے بتایا کہ صیہونی شرپسندوں کے ایک گروپ نے ’فرات اور ’العیاذر‘ صیہونی کالونیوں کے بالمقابل عین العصافیر کے مقام پر فلسطینی شہری کے ایک باغ میں گھس کر انگور کے سیکڑوں پودے کاٹ ڈالے۔خیال رہے کہ بیت لحم کا خضر قصبہ آئے روز صیہونی غنڈہ گردی کے نشانے پر رہتا ہے۔ فلسطینیوں کی اراضی غصب کرنے کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی املاک کی مسماری کے واقعات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔