• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ہماری لغت میں ’صدی کی ڈیل‘ کا کوئی وجود نہیں: حماس رہنما

ہفتہ 07-07-2018
in حماس
0
0Pala6518
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست فلسطین میں ایک کینسر ہے اور اسے نکال باہر کرنے تک بیماری ختم نہیں ہوسکتی۔ ان کا کہنا ہے کہ صیہونی طاقتیں قضیہ فلسطین کو چیر پھاڑ کر فلسطینی قوم کے حقوق دبانا چاہتی ہیں مگر فلسطینی قوم اپنے حقوق کے حصول کے لیے ہرطرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی مشرقی سرحد پر تحریک حق واپسی کے مظاہرین سے خطاب میں ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے نام نہاد امن بات چیت کا ڈرامہ فلاپ ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کسی صدی کی ڈیل کی سازش کو قبول نہیں کرے گی۔ ہماری لغت میں صدی کی ڈیل یا دو صدیوں کی ڈیل کا کوئی تصور نہیں۔ قضیہ فلسطین کو نوچنے اور چیر پھاڑ کرنے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈاکٹر محمود الزھار نے فلسطین میں آباد کیے گئے صیہونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطین سے نکل جائیں۔

حماس رہنما کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں نہ دھوکہ کھاتی ہیں، نہ بکتی ہیں اور نہ ہی خریدی جاسکتی ہیں۔ اپنی سرزمین اور قربانیوں کو فراموش کرنے والی قوموں کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔ فلسطینی قوم اپنی سرزمین اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.