• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں پُرامن واپسی مارچ پر صیہونی بربریت، ایک فلسطینی شہید 140 زخمی

ہفتہ 07-07-2018
in غزہ
0
0Pala11446
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر 30 مارچ کے بعد کل 15 ویں جمعہ کو بھی حق واپسی کے لیے مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ دوسری جانب صیہونی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ سے 22 سالہ محمد جمال علیان ابو حلیمہ شہید اور 400 شہری زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے تبایا کہ اسپتالوں میں لائے گئے زخمیوں کو بندوق کی گولیاں مار گئی ہیں جب کہ کئی فلسطینی آنسو گیس کے شیل لگنے اور دھاتی گولیوں سے زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کل جمعہ کو فلسطینی شہریوں کی طرف سے ’صدی کی ڈیل کو ناکام بنانے اور غزہ کا محاصرہ اٹھانے کے لیے ہم متحد ہیں‘ کےعنوان سے احتجاج کیا گیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ جمعہ کے اجتماعات کے بعد ہزاروں فلسطینی مشرقی غزہ میں ہونے والے مظاہروں میں شریک ہوئے۔ صیہونی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پرآنسوگیس کی شیلنگ کی اور گولیاں ماریں۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے طبی عملے کے ارکان اور ایک صحافیہ بھی زخمی ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر 30 مارچ سے جاری حق واپسی احتجاج کے دوران اب تک 146 فلسطینی شہید اور 16 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ میں پُرامن واپسی مارچ پر صیہونی بربریت 206 فلسطینی زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.