• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شہید فلسطینی بچے ’یاسر ابو النجا‘ کے جنازے میں عوام کا سمندر اُمڈ آیا

اتوار 01-07-2018
in فلسطین
0
0Pala11384
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے تیرہ سالہ فلسطینی بچے کو گذشتہ روز اس کے آبائی شہر خان یونس میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہید یاسر ابو النجا کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے اور شہید کے آخری دیدار کے لیے ہزاروں فلسطینی گھروں سے نکل آئے۔ شہید کے جنازے کا جلوس صیہونی ریاست کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کر گیا۔ اس موقع پر انتہائی جذباتی اور رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔

خیال رہے کہ 13 سالہ یاسر ابو النجا کو جمعہ کی شام اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ کی سرحد پر حق واپسی مظاہروں میں شرکت کے دوران گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ یاسر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کے ایک سینیر کمانڈر کا فرزند ہے۔ اس کی نماز جنازہ حماس کے سیاسی شعبے کے رکن خلیل الحیہ نے ادا کی۔

نماز جنازہ میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں نے صیہونی ریاست کی دہشت گردی کے خلاف شدید نعری بازی کی اور شہید کا انتقام لینے کے نعرے لگائے گئے۔

واضح رہے کہ 30 مارچ سے غزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہزاروں فلسطینی اپنے حق واپسی کے لیے احتجاج کررہے ہیں۔ ان کے احتجاج کو مسلسل 14 ہفتے گزر چکے ہیں۔ فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج ان پر طاقت کا استعمال کرتی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 145 فلسطینی شہید اور 15 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieشہید فلسطینی بچے ’یاسر ابو النجا‘ کے جنازے میں عوام کا سمندر اُمڈ آیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.