عمان (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اردن کے دارالحکومت ’عمان‘ کے قریب فلسطینی ثقافت کے فروغ کے حوالے سے منعقد ہونے والی 8 ویں سالانہ ’فلسطین حکایت ورنگ‘ نمائش گذشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نمائش کا افتتاح جمعرات کو جالری راس العین کے مقام پر کیا گیا تھا۔ اس عالمی ایونٹ میں دنیا بھر کے 72 عالمی شہرت یافتہ فن کاروں نے شرکت کی۔تین روز تک جاری رہنے والی اس نمائش میں اردن کی سرکردہ شخصیات، انسانی حقوق کے مندوبین اور قضیہ فلسطین سے منسلک ماہرین نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے نمائش کے شرکاء کو فلسطین کی موجودہ صورت حال، حق واپسی تحریک اور قضیہ فلسطین کے مستقبل کو لاحق خطرات پر شرکاء کو بریفنگ دی۔
خیال رہے کہ ’حکایت فلسطی اوررنگ‘ بیرون ملک منعقد ہونے والی ان بے شمار دیگر سرگرمیوں میں سے ایک ہے جو قضیہ فلسطین سے متعلق آگاہی کے لیے مختلف ممالک میں منعقد کی جاتی ہیں۔