مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پر عاید کیے گئے کرپشن کے الزامات کی آئندہ ہفتے سے دوبارہ تحقیقات کی تیاری شروع کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ’معاریو‘ نے جمعہ کے روز اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پولیس کو توقع ہے کہ نیتن یاھو کی کرپشن کی از سرنوع تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوگی اور وہ آئندہ ہفتے وزیراعظم کے خلاف بدعنوانی کے کیسز کی چھان بین دوبارہ شروع کرے گی۔اخبار کے مطابق آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والی تحقیقات میں پولیس ’پیزک‘ ٹیلی کام کمپنی کو وزیراعظم کی طرف سے دی جانے والی سہولیات اور ’والا‘ ویب سائیٹ کے مالک شاؤل الوفیٹچ جو پیزک کمپنی کے سابق دائریکٹر جنرل رہ چکے کو دی جانے والی مراعات پر توجہ مرکوز کرے گی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی میڈیا میں یہ کیس ’مقدمہ 4000‘ کے نام سے مشہور ہے۔
گذشتہ مارچ میں اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل نے وزیراعظم کے ایک سابق قریبی ساتھی حیفیٹز کا بیان بہ طور وعدہ معاف گواہ قلم بند کیا تھا۔