مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے وزیر برائے توانائی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ امریکا جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلا کے حوالے سے سعودی عرب کو کوئی خاص رعایت نہیں دے گا۔ اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر سعودی عرب کو جوہری سرگرمیوں اور یورینیم افزدوگی کی اجازت دی گئی تو دوسرے ممالک کو ایسا کرنے سے روکنا ممکن نہیں رہے گا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیر یووال شٹائنٹز نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ یورینیم افزودگی کے معاملے میں نرمی برتنے کا سخت مخالف ہے۔ الریاض کو یورینیم افزودگی کی اجازت دینا یا جوہری ایندھن کو دوبارہ فعال بنانے کی چھوٹ دینا خطے میں جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے ’سنہری موقع‘ کو ضائع کردے گا۔صیہونی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب کا یورینیم افزدوہ کرنا یا جوہری مقاصد کے لیے ایندھن تیار کرنا دوسرے ممالک کو بھی ایسا کرنے کا حوصلہ مہیا کرے گا۔
بیان سے قبل اسرائیلی وزیر نے امریکا میں عالمی گیس کانفرنس میں شرکت کی۔ اس مقوع پرانہوں نے امریکی حکام کے ساتھ بات چیت میں سعودی عرب کی طرف سے امریکا کی معاونت سے دو جوہری پلانٹ لگوانے کی درخواست پر بھی بات چیت کی گئی۔
امریکی وزیربرائے توانائی ریل بیری سعودی عرب کے ساتھ سول مقاصد کے لیے جوہری معاہدے پر کام کررہے ییں۔ اس معاہدے کی منظوری کے بعد سعودی عرب کو پلوٹونیم گیس کو دوبارہ فعال کرنے اور یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت مل جائے گی۔