فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز جب ایک طرف یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اب فلسطینیوں کے گیسی غبارے اور کاغذی جہازوں کے آتشی حملے ناکام ہوجائیں گے ان کاغذی جہازوں نے غزہ کی سرحد پر 17 مقامات پر فصلوں اور دیگر املاک کو آگ لگا دی۔
عبرانی اخبار کے مطابق ہفتے کے روز غزہ میں سرحد پار سے پھینکے گئے غباروں سے’کیسوفیم‘ ’شوکداہ اور بئیری صیہونی کالونی جب کہ اشکول میں تین مقامات اور کئی دوسری جگہوں پر گیسی غباروں نے گرتے ہی آگ لگا دی۔
گیسی غباروں کے گرنے اور آگ لگنے کے بعد اسرائیلی ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کا عملہ رونہ کیا گیا۔ گرمی کی وجہ سے آگ تیزی کے ساتھ وسیع رقبے میں پھیل گئی اور اسے بجھانے میں کئی گھنٹے صرف ہوگئے۔