الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبیی شہر الخلیل میں قائم ایک صیہونی کالونی میں خوف ناک آگ بھڑک اٹھی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی تجزیہ نگار اور صحافی محمد عوض نے بتایا کہ شمالی الخلیل کے بیت امر قصبے پر بنائی گئی ’کرمی زور‘ نامی صیہونی کالونی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے تیزی کےساتھ درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کے فوری بعد اسرائیلی فوج کی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئیں۔آتش زدگی کے بعد اسرائیلی فوج نے کالونی میں قائم کنٹرول ٹاور خالی کرالیا تھا۔ آتش زدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔