مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل نے امریکا سے مزید تین ’ایف 35‘ جنگی جہاز حاصل کرنے کے بعد فوج کے حوالے کردیے ہیں۔
اسرائیلی حکومت کے ترجمان اویر جندلیمن نے ایک بیان میں بتایا کہ امریکا سے مزید تین جنگی طیارے’F35‘ فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دو روز قبل اسرائیل پہنچ گئے تھے جنہیںÂ فوج کی لڑاکا یونٹ’گولڈن ایگل‘140 کے حوالے کردیا گیا ہے۔جندلمن نے کہا کہ ان طیاروں کو جلد ہی اسرائیلی فوج اپنے دفاع کے لیے ہونے والی فوجی مشقوں میں شامل کرے گا۔
ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان افیحائی ادرعی نے کہا ہے کہ امریکا سے لائے گئے جنگی طیاروں ایف پینتیس نے ’نیفاتیم‘ نامی فوجی اڈے پر لینڈ کیا۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے امریکا کی طیارہ ساز کمپنی ’لاک ہیڈ مارٹن‘ کے ساتھ سنہ 2016ء میں ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت کمپنی اگلے پانچ سال کے دوران اسرائیل کو ’ایف 35‘ ماڈل کے 50 جدید جنگی جہاز فروخت کرے گی۔