نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں تل کے مقام پر صیہونی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے زیتون کے ایک وسیع باغ پر گیسی آتش گیر غباروں کے ذریعے حملہ کر کے زیتون کے سیکڑوں پھل دار پودے نذرآتش کردیے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شمالی غرب اردن میں صیہونی توسیع پسندی کے امور کے نگران غسان دغلس نے بتایا کہ ’حفاد گیلاد‘ صیہونی کالونی کے رہائشی یہودیوں نےÂ تل کے مقام پر فلسطینی شہریوں کے زیتون کے ایک باغ پر آتشی غبارے پھینکے جس کے نتیجے میں باغ میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے 300 درخت جل کر خاکستر ہوگئے۔خیال رہے کہ نابلس شہر ایک طرف قابض اسرائیلی فوج کے روز مرہ حملوں اور ریاستی دہشت گردی کا سامنا کررہا ہے اور دوسری طرف صیہونی آباد کاروں کی شرپسندانہ سرگرمیوں کے نشانے پر ہے۔
صیہونی شرپسند فلسطینیوں کی فصلوں اوردیگر املاک پر آئے روز حملے کرتے ہیں۔ پھل دار پودے بالخصوص زیتون کے باغات صیہونی آباد کاروں کا آسان ہدف ہیں۔ فلسطینی محکمہ زراعت کے مطابق غرب اردن میں زیتون کے 85 لاکھ پھل دار پودے ہیں۔