نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت جہاں مظلوم فلسطینیوں کا خون بہا رہی ہے وہیں اب فلسطینیوں کو جانی نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ مالی نقصانات پہنچانے کی کارروائی بھی کر رہی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک طرف جہاں سعودی عرب کی اسرائیل اور غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ ساز باز کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف فلسطینیوں پر اسرائیل کے بہیمانہ مظالم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسرائیل نے تازہ کارروائی میں غرب اردن میں فلسطینیوں کی فصلیں نذرآتش کردیں۔فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں جبل سلمان الفارسی کے مقام پر صیہونی شرپسندوں نے فلسطینیوں کی کھیتوں میں کھڑی فصلوں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں فصلیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صیہونی کالونی کے آباد کاروں نے بورین قصبے کی عنوۃ کے مقام پر موجود زرعی اراضی ، زیتون کے باغات اور پھل دار باغات میں آگ لگا دی جس کے نتیجے میں باغات اور فصلیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔