الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) درجنوں فلسطینیوں نے تل رمیدیا میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کے خلاف عظیم الشان مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق درجنوں فلسطینیوں نےÂ جمعرات کی رات مغربی کنارے کے قدیم شہر الخیل کے قریبی علاقے تل رمیدیا میں حالیہ دنوں میں ہونے والی اسرائیلی خلاف ورزیوں سے تنگ آتے ہوئے عظیم الشان مظاہرہ کیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پابندیوں اور خلاف ورزیوں کے خلاف ہونے والے عظیم الشان مظاہرے میں انسانی حقوق کی تنظیموں کےعلاوہ مقامی رہائشیوں اور قرب و جوار کے فلسطینیوں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے قابض اسرائیلی انتظامیہ اور صیہونی آباد کاروںÂ کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف حالیہ نسلی صفائی کی حکمت عملی ختم کرنے کے پرزور مطالبات کیے۔فلسطینی شہریوں پر عائد کردہ اسرائیلی پابندیوں کے خلاف مظاہرین نے اپنے مطالبات سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ 2016 سے فلسطینی شہریوں پر جو اسرائیلی پابندیاں، جن میں ایک خاص اعداد تک فلسطینیوں کے پاس داخلے کے اجازت نامے ہیں انہیں ہیں ان علاقوں میں داخلے کی اجازت ہے، اسے ختم کیا جائے۔
مظاہرین نے تل رمیدیا کے داخلی راستے کے پاس لگائے گئے میٹل ڈیٹکٹرز کے پاس مظاہرہ کیا اور واضح کیا کہ تمام فلسطینی الخلیل کے مضافات میں بغیر کسی جامہ تلاشی ، گرفتاری اور ذلت مندی اٹھائے بغیر داخل یا خارج ہو سکتے ہیں۔