بیت لحم (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دورانÂ متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کیے گئےÂ فلسطینی ایک مزاحمتی سیل کا حصہÂ ہیں جو شہر میں صیہونی آباد کاروں اور اسرائیلی فوجیوں کو اغواء کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت لحم سے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) سے منسلک ایک مزاحمتی سیل کو گرفتار کیا ہے جس میں 20Â فلسطینی شہری شامل ہیں۔ تاہمÂ گرفتار فلسطینیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
یہ فلسطینی مزاحمت کار اسرائیلی تنصیبات اور شخصیات پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔