• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

’بائیکاٹ‘ مہم سے خائف اسرائیل نے تحریک پر پابندیاں عائد کرنا شروع کردیں

بدھ 20-06-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala5967
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) عالمی سطح پر اسرائیل کے تمام شعبہ ہائے زندگی میں بائیکاٹ کے لیے سرگرم  مہم ’BDS‘ کی سرگرمیوں سے خائف ہونے کےبعد صیہونی ریاست نے انتقامی اقدامات میں اضافہ کردیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے ایک موقر عبرانی اخبار ’مکور ریشون‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے بائیکاٹ مہم سے وابستہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے کارکنان پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے اور ان کارکنوں کے اسرائیل میں داخلے کو روکا جا رہا ہے۔

اسرائیلی وزارت داخلہ نے ایک نیا آرڈر جاری کیا ہے جس کے تحت بائیکاٹ تحریک میں شامل عالمی کارکنوں کی تصاویر کے ساتھ تمام تفصیلات حاصل کی گئی ہیں۔ ان تفصیلات کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے بعد وزارت داخلہ کے آن لائن ریکارڈ میں رکھا گیا ہے تاکہ بائیکاٹ مہم میں پیش پیش کسی کارکن کو اسرائیل میں داخل ہونے سے روکا جاسکے۔

تاہم صیہونی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اسرائیل کے بائیکاٹ کی مہم میں شامل تمام افراد کی فہرست مرتب کرنے میں دشواری کا سامنا ہے، تاہم اس مقصد کے لیے سوشل میڈیا سے مدد لی جا رہی ہے۔ ایسے افراد جو سوشل میڈیا پر اسرائیل کے بائیکاٹ کی حمایت کررہے ہیں ان کے اسرائیل میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی جائے گی۔

اسرائیل کی وزارت برائے اسٹریٹجیک پلاننگ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور عالمی سطح پر صیہونی ریاست کی بدنامی یا اس کے بائیکاٹ میں پیش پیش رہنے والوں کو اسرائیل میں داخل ہونے سے روکنا ہمارا حق ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب چند ہی روز قبل اسرائیلی اسٹریٹیجیک پلاننگ نے صیہونی ریاست کا بائیکاٹ کرنے والے 20 بین الاقوامی اداروں کو بلیک لسٹ کردیا تھا۔

عبرانی اخبار نے ’ہیومن رائٹس واچ‘ کے اسرائیل میں مندوب عمر شاکرکو بھی بائیکاٹ مہم کا رکن قرار دیتے ہوئے ایچ آر ڈبلیو پر کڑی تنقید کی ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ ’عمر شاکر‘ اسرائیل کے عالمی سطح پر بائیکاٹ کے لیے جاری مہم کا سرگرم رکن ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.