• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسلمانوں کے قبلہ اوّل کا وجود خطرے میں ہے: مفتی اعظم الشیخ محمد حسین

بدھ 20-06-2018
in فلسطین
0
0Pala11285
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین اور دیارمقدسہ کے مفتی اعظم اور جید عالم دین الشیخ محمد حسین نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے وجود کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ اگر آج قبلہ اوّل کا دفاع نہ کیا گیا تو اس کے سنگین مضمرات سامنے آسکتےہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو قابض اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور اپنے سفارت خانے تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے والے ممالک کا بائیکٹ کیا جائے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک بیان میں فلسطینی مفتی اعظم نے اسرائیلی پولیس اہلکاروں اور صیہونی شرپسندوں کے قبلہ اوّل پردھاؤں کو صیہونی کی مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیا۔ انہوں نے ایک بار پھر زور دیا کہ مسلمان اور عرب ممالک ان ملکوں سے تعلقات ختم کردیں۔

انہوں نے کہا کہ القدس کے ساتھ مسلمانوں کی مذہبی اور تاریخی وابستگی کا اظہار ایسے کیا جائے کہ دنیا کو اس کا پتا چلے۔ مسلمان اور عرب ممالک کی حکومتیں دینی حمیت اور غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے والے ممالک سے تمام معاہدے ختم کریں اور ان کا ہرسطح پر بائیکاٹ کیا جائے۔

انہوں نے کہا مسلمان ممالک کی طرف سےالقدس کی حمایت میں بہت سی قراردادیں منظورکی جا چکیں۔ ان ان قراردادوں اور اسلامی تعاون تنظیم’او آئی سی‘کے فیصلوں پرعمل درآمد کا وقت آگیا ہے۔

الشیخ محمد حسین نے کہا کہ او آئی سی کی قراردادوں پر ان کی روح کے مطابق عمل کرنے سے فلسطینی قوم اپنے حقوق حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کی طرف سے مشرق وسطیٰ کے لیے تیارکردہ  امن فارمولے’صدی کی ڈیل‘ کی سازش کو پوری مسلم امہ مل کر ناکام بنائے۔

مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد حسین نے عالم کی اقوام، حکومتوں اور ذرائع ابلاغ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے جرائم کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.