• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

فلسطینیوں کے آتشی پتنگوں سے اسرائیل کی شہد کی صنعت تباہ

منگل 19-06-2018
in غزہ
0
0Pala11277
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی اخبار ’یسرائیل ھیوم‘ نے آج منگل کی اشاعت میں شامل ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ کی سرحد سے فلسطینیوں کی جانب سے صیہونی کالونیوں پر پھینکے گئے آتشی جہازوں سے نہ صرف زیرکاشت فصلوں کو بے پناہ نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ مقامی شہد کی صنعت کو بھی غیرمعمولی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ چند ایام کے دوران فلسطینی شہریوں کی جانب سے کاغذی آتش گیر جہازوں کے حملے میں سرحد کی دوسری جانب ایک شہد کے فارم میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں شہد کی مکھیوں کے 100 چھتے تباہ ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والے شہد فارم سے آخری دو ماہ کے دوران تین سے پانچ ٹن شہد حاصل کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے آتشی کاغذی جہازوں کے نتیجے میں شہد کے صنعت کاروں کو لاکھوں شیکل کا نقصان پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ 30 مارچ 2018ء سے غزہ کی پٹی میں جاری عوامی تحریک حق واپسی کے دوران فلسطینیوں نے ایک منفرد مزاحمتی اسلوب اپنایا ہے۔ مظاہرین نے ایسے کاغذی جہاز تیار کیے ہیں جو اپنے ساتھ آتش گیر مواد لے جانے اور اسرائیلی کالونیوں میں فصلوں اور دیگر املاک میں آگ لگانے کا موجب بن رہے ہیں۔ یہ کاغذی جہاز صیہونی فوج اور ریاست کے لیے مسلسل درد سر بن چکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.