الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے الخلیل سے ایک فلسطینی نوجوان کو چاقو رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے روزنامہ یدیعوت احرونوت کی رپورٹ میں بتاتا کہ ایک فلسطینی نوجوان الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب اپنے کپڑوں میں ایک چاقو چھپا کر لا رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہری کو اسرائیل کے بارڈر گارڈ نے حراست میں لے لیا اور اس کو تفتیش کے لئے منتقل کردیا۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں چاقو اور تیز دھار آلے رکھنے کے الزام میں تقریبا روزانہ گرفتاریاں کی جاتی ہیں۔ ان فلسطینیوں پر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ ان ہتھیاروں سے اسرائیلی فوجیوں اور آبادکاروں پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔