• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ماہ صیام کی 27 ویں شب پر ساڑھے تین لاکھ روزہ داروں کی قبلہ اوّل آمد

منگل 12-06-2018
in فلسطین
0
0Pala11209
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں ماہ صیام کی 27 ویں شب (لیلۃ القدر) کے موقع پر لاکھوں نمازی مسجد اقصیٰ پہنچے اور قبلہ اوّل میں رات بھر عبادت کی سعادت حاصل کی۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج اور پولیس نے فلسطینیوں کو قبلہ اوّل تک رسائی سے روکنے کے لیے  جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں اور پورے بیت المقدس کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیاتھا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’لیلۃ القدر‘ کے موقع پر سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں، بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے کے ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی مسجد اقصیٰ پہنچے۔ اس موقع پر اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں 40 سال سے کم عمر افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کے مطابق لیلۃ القدر کی عشاء اور تراویح کی نمازوں میں کم سے کم تین لاکھ 50 ہزار فلسطینی شریک ہوئے۔

قبل ازیں اسرائیلی پولیس کی طرف سے فلسطینی شہریوں کو قبلہ اوّل میں آنے سے روکنے کے لیے سنگین نوعیت کی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ نام نہاد سیکیورٹی کی آڑ میں فلسطینی نمازیوں کو مختلف حربوں سے ہراساں کیا گیا تاہم اس کے باوجود مردو خواتین کی ایک بڑی تعداد قبلہ اوّل میں پہنچنے میں کامیاب رہی۔

اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کو ملانے والی تمام شاہراؤں کو جگہ جگہ ٹریفک کے لیے بند کر رکھا تھا۔ فلسطینی شہری متبادل اور دور دراز کے راستوں سے قبلہ اوّل تک پہنچے۔

صیہونی فوج نے القدس کی تمام فلسطینی کالونیوں کو فوجی چھاؤنیوں میں تبدیل کر رکھا تھا۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے القدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر پوزیشنیں سنھبال رکھی تھیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.