• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل فلسطینی قصبے ’خان الاحمر‘ کی مسماری کا فیصلہ واپس لے: ایمنسٹی

ہفتہ 02-06-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala11065
0
SHARES
0
VIEWS

نیویارک (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی‘نے مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے ’الخان الاحمر‘ کو مسمار کرنے اور وہاں آباد فلسطینیوں کو جبرا بے دخل کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی قصبے الخان الاحمر سے فلسطینیوں کو زبردستی باہر نکال کر ان کی جگہ صیہونیوں کو بسانا جنیوا معاہدے اور دیگرعالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیل کی سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں الخان الاحمر کو مسمار کرنے اور اس میں آباد فلسطینیوں کو وہاں سے بے دخل کرنے کی اجازت دی تھی۔ الخان الاحمر میں درجنوں فلسطینی بدوؤں کی عارضی رہائش گاہیں اور ایک اسکول بھی قائم ہے۔ آس پاس کے پانچ دیگر قصبوں سے 170 بچے اس اسکول میں تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔ اسرائیلی حکومت اس قصبے کی فلسطینی عرب آبادی کو وہاں سے جبرا بے دخل کرکے وہاں پر صیہونیوں کو بسانے کے لیے کالونیاں قائم کرنا چاہتی ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی‘ کی ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ وشمالی افریقا ماجد الینا مغربی نے اسرائیلی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے جس میں عدالت نے الخان الاحمر کو خالی کرانے کے بعد وہاں پر صیہونیوں کو بسانے کی اجازت دی گئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.