مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے منگل کے روز غزہ کے سمندر میں خود کار آبدوزوںÂ کے ایک گروپ کو بھی نشانہ بنا کر انہیں تباہ کیا ہے۔ صیہونی فوج کا دعویٰ ہے کہ یہ آبدوزیں حماس کی جانب سے تیار کرنے کے بعد صیہونی اہداف پر حملوں کے لیے روانہ کی گئی تھیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل سے شائع ہونے والے اخبار ’ٹائمز آف اسرائیل‘ کی رپورٹ کے مطابق فوج کو شبہ ہے کہ حماس نے ایک سال سے زائد عرصہ قبل ڈرون آبدوزیں حاصل کرلی تھی تاہم انہیں اس وقت اس شک پر یقین ہوگیا کہ جب کشتیوں کو سمندر میں دیکھا گیا کہ حماس نے واقعی ایسی کشتیاں حاصل کر رکھی ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حماس اپنی دفاعی صلاحیت کو بہ تدریج وسعت دے رہی ہے۔ اس کا ایک نیا ثبوت ڈرون کشتیاں ہیں جو خود کار طریقے سے سمندر میں چلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیلی تنصیبات پرحملوں کے لیے مینڈکوں کو بھی فوجی تربیت دی جاتی ہے۔
اسرائیلی نیوی کے ایک سینیر اہلکار نے بتایا کہ حماس اپنی کے اندر جنگ کے لیے جدید ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
رپورٹ کے مطابق حماس کی خود کار کشتیوں سے اسرائیلی آبدوزوں کو نشانہ بنانے، سمندر میں گیس فیلڈز پرحملوں، شہری کشتیوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کی جاسکتی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں منگل کے روز 65 میں سے 6 مقامات پر بمباری کی تفصیلات جاری کی اور کہا کہ ایک ہدف غزہ میں ڈرون آبدوزیں تھیں جنہیں حماس کے جنگجوؤں کی طرف سے مبینہ طورپر اسرائیلی اہداف پر حملوں کے لیے پانی میں چھوڑا گیا تھا۔