• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکا کی 26 ریاستیں اسرائیلی بائیکاٹ تحریک روکنے میں سرگرم

منگل 29-05-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala11023
0
SHARES
0
VIEWS

واشنگٹن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اس میں کوئی شک نہیں کہ ماضی اور حال میں صیہونی ریاست کی اگر کسی نے بہ حیثیت ملک اور قوم کے سب سے زیادہ مدد کی تو وہ امریکا ہے، مگر امریکا میں ایسے ادارے اور تنظیمیں اور افراد موجود ہیں جو صیہونی ریاست کی ہر محاذ پر مخالفت کرتے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکا کا برسر اقتدار طبقہ ہمیشہ صیہونیوں کی مدد کرتا ہے۔ حال ہی میں امریکی ریاست لویزیانا کے گورنر جون بیل اڈورڈز نے ایک فرمان کی منظوری دی جس کے تحت ان کمپنیوں کو سرکاری منصوبوں کے ٹھیکے نہ دینے کا اعلان کیا گیا جو اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے سرگرم رہی ہیں یا آج بھی سرگرم ہیں۔

کسی امریکی ریاست کی طرف سے اسرائیل کی حمایت اور صیہونی ریاست کے بائیکاٹ کو روکنے کے لیے  پہلا حربہ نہیں بلکہ اب تک امریکا کی 25 اور ریاستیں بھی ایسے فیصلے کرچکی ہیں۔ یوں اسرائیل کے بائیکاٹ کے خلاف اور صیہونی ریاست کے دفاع کے لیے لڑنے والی امریکی ریاستوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

اس آرڈیننس پر دستخط کرنے والوں میں ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے سیاست دان بھی شامل ہیں۔ گذشتہ ہفتے انہوں نے ایک مہم چلائی تھی کہ ایسی کسی کمپنی کو سرکاری کاموں کے ٹھیکے نہ دیئے جائیں جو صیہونی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے سرگرم ہیں۔

لویزیانا کے گورنر کی طرف سے منظور کردہ حکم نامے میں واضح کہا گیا ہے کہ ’BDS‘ تحریک چلانے والی کمپنیوں یا اس تحریک کو سپورٹ کرنے والی فرموں کو سرمایہ کاری کی اجاز نہیں دی جائے گی۔ اگر انہوں نے سرمایہ کاری رکھی ہے تو انہیں واپس لینے پر مجبورکیا جائے گا اوران کمپنیوں پر پابندی عائد کی جائے گی۔

لویزیانا کے اسرائیل کی حمایت میں سامنے آنے پراسرائیل غیرمعمولی طورپر خوش ہے۔  اس سے قبل میری لینڈ، آریزونا،شمالی کیرولینا، پنسلوینیا، نیو جرس اور اوھایو بھی اسرائیل کی حمایت میں ایسے ہی اقدامات کرچکی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامریکا کی 26 ریاستیں اسرائیلی بائیکاٹ تحریک روکنے میں سرگرم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.