غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کے مشرق میں احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجےمیں کم سے کم دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی طبی ذرائع نے بتایا کہ اسرائییل فوجیوں نے دو فلسطینی نوجوانوں کو جسم کے نچلے حصے پرگولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ دونوں زخمی ہوگئے۔ زخمی نوجوانوں کو غزہ کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔خیال رہے کہ مشرقی غزہ کی پٹی میں 30 مارچ سے جاری تحریک حق واپسی کے دوران اب تک 122 فلسطینی شہید اور 13 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔