مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی فلسطین کے شہر حیفا میں قائم اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی رہائش گاہ پر دھواں چھوڑنے والے تین بم پھینکے گئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اخبار ’معاریو‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے نیتن یاھو کی رہائش گاہ کی طرف تین گرنیڈ داغے تاہم ان کے نتیجے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔