پیرس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فرانسیسی وزیراعظم اڈورڈ فیلپ نے رواں ماہ میں طے شدہ اپنا دورہ اسرائیل منسوخ کردیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں داخلی مصروفیات کی بناء پر وزیراعظمÂ فیلپ نے اپنا دورہ اسرائیل منسوخ کر دیا ہے۔
فرانسیسی وزیراعظم اڈورڈ فیلپ نے رواں ماہ کے آخر میں اسرائیل کے دورے پر آنے کا اعلان کیا تھا۔ انہیں تل ابیب اور پیرس کے درمیان ایک مشترکہ ثقافتی پروگرام میں شرکت کرنا تھی۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ فرانسیسی وزیراعظم کے دورہ اسرائیل کی منسوخی کی ایک وجہ غزہ کی پٹی میں پیشÂ آنے والے واقعات ہیں۔ داخلی نوعیت کی مصروفیات کی وجہ سے دورہ منسوخ کرنا محض ایک بہانہ ہے۔
خیال رہے کہ 14 مئی کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹیÂ میں احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں ساٹھ فلسیطنی شہری شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوگئے تھے۔