مقبوضہ بیت المقدس ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں سیکڑوں صیہونی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونیوں کے مذہبی تہوار’ عید شفوعوت ‘ (نزول تورات) کے موقع پر سیکڑوں صیہونی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مذہبی رسومات ادا کیں۔اس موقع پر اسرائیلی فوج اورپولیس نے صیہونی اشرار کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی اور فلسطینی نمازیوں اور روزہ داروں کو قبلہ اوّل میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز 184 صیہونیوں نے مذہبی تہوار کی آڑ میں قبلہ اوّل کی بے حرمتی کی جب کہ پرسوں 300 کے قریب صیہونی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔