• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی قوم پر اسرائیلی مظالم، یہودی ہونے پر شرمندہ ہوں: امریکی سائنسدان

منگل 22-05-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10965
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکا کی ایک سرکردہ خاتون سائنسدان نے فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی ریاست کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے یہودی ہونے پر شرمندہ ہے کیونکہ اس کے ہم مذہب فلسطینیوں پر بدترین ظلم ڈھا رہے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں  امریکی سائنسدان ڈاکٹر پروفیسر افولین فوکس کیلر کا ایک بیان نقل کیا ہے۔ اس بیان میں انہوں نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے اسرائیل کی طرف سے دیا گیا سائنس ایوارڈ فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع کے لیے کام کرنے والے اداروں کے لیے وقف کردیا ہے۔

اسرائیلی صحافیہ عمیرہ ہارز کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون پروفیسر نے اپنا سائنس ایوارڈ انسانی حقوق کی تنظیموں کے لیے وقف کردیا ہے۔ ان کے ایوارڈ کی نیلامی کے بعد اس کی 30 لاکھ ڈالر کی رقم ان انسانی حقوق کی تنظیموں کو دی جائے گی جو فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرتے ہیں۔ رقم کا  ایک بڑا حصہ اسرائیلی انسانی حقوق گروپوں بتسلیم، سٹیزن رائٹس لیگ اور ڈاکٹر فارہیومن رائٹس کے ساتھ جامعہ تل ابیب میں ڈان ڈیوڈ فنڈ کو دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق 82 سالہ ڈاکٹر کیلر کا کہنا ہے کہ جب میں نے اسرائیلی حکومت سے سائنس ایوارڈ وصول کیا تو اس وقت بھی یہ شرط رکھی تھی کہ میں اسے انسانی حقوق کی تنظیموں کو عطیہ کردوں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے بنیادی حقوق پامال کررہا ہے اور اسے یہودی ہونے پر فخر نہیں بلکہ شرمندگی ہوتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.